Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں چھٹی کے باوجود آج 9 مئی کے حوالے سے تقریبات ہوں گی

سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ آج سکولوں میں 9 مئی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
مرکزی تقریب قائد اعظم اکیڈمی ملتان میں ہوگی، جس میں ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری خصوصی شرکت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجتی کیا جائے گا، سکولوں کے بچے ٹیبلوز ،نظمیں اور خصوصی تقاریر میں حصہ لیں گے ۔