میٹرک کے امیدواروں سے معروضی پرچہ واپس لے لیا جائے گا

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک اور نویں کے سالانہ امتحانات کےلئے نئے ایس او پیز جاری کردئیے جس کے مطابق کلاس نہم کے تمام فریش اُمیدواران اسلامیات لازمی کا 100 نمبر کا پرچہ دیں گے اور ان کو 24 صفحات (بشمول ٹائٹل صفحہ ) والی جوابی کا پی دی جائے گی، اس کے علاوہ کوئی اضافی شیٹ نہیں دی جائے گی۔
اٹھارہ سال سے زائد عمر کے تمام اُمیدواران رول نمبر سلپ کے ہمراہ اپنا قومی شناختی کارڈ اور دو عدد مصدقہ تصاویر بھی امتحانی سنٹر میں ساتھ لائیں گے۔
امیدثواران امتحان شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل امتحان سنٹر میں حاضر ہوں گے، لیٹ آنے والے اُمیدواران کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس سال معروضی سوالیہ پرچہ اُمیدواران کو آخر پر واپس نہیں دیا جائے گا، امیدوار پر چہ حل کرنے کے بعد معروضی پرچہ سپرٹنڈنٹ کو واپس جمع کروائیں گے جو کہ بعد ازاں بورڈ کی ویب سائیٹ پر ڈس پلے کر دیا جائے گا۔
تمام اُمیدواران اپنی پریکٹیکل نوٹ بکس اپنے ہاتھ سے تیار کریں گے ورنہ پریکٹیکل نوٹ بک کے نمبر نہیں دیئے جائیں گے، تمام ادارہ جات پابند ہیں کہ وہ اپنے ادارہ کے اُمیدواران کو پریکٹیکل کی مشق کروائیں۔
اس سال پریکٹیکل کے امتحان کے دوران سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور اگر کوئی امید وار نقل کرتے پکڑا گیا تو اس کے خلاف حسب ضابطہ یو ایم سی درج کیا جائے گا، امتحانی سنٹر میں نقل کرنا کسی دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینا موبائل فون لانا اور امتحانی پر چہ لیک کرنا سنگین جرم ہیں، کسی غفلت کے ارتکاب کی صورت میں حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔