سکولوں میں چھ ہزار سے زائد اسامیوں پر بھرتی کےلئے کمیٹیاں قائم
سکولوں میں درجہ چہارم کی چھ ہزار سے زائد اسامیوں پر بھرتی کے لئے ایس او پیز جاری کردئے گئے ۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں اس وقت چھ ہزار 206 کلاس فور کی اسامیاں خالی پڑی ہیں ، جس کی وجہ سے سکولوں اور تعلیمی دفاتر میں مسائل کا سامنا ہے ۔
حکومت نے درجہ چہارم کی بھرتی کے لئے اجازت دےدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
سکولوں میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کی اجازت
جس کے بعد اب ایس اوپیز بھی جاری کردئے گئے ہیں ،جس کے تحت بھرتی کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھرتی کےلئے کمیٹی کے چیئرمین سی ای اوز ہوں گے، جبکہ ممبران میں ڈی ای او، خاتون کی ایک نمائندہ، گریڈ 18 سے کم ایک ا ورخاتون نمائندہ سی ای او کی طرف سے نامزد ہوگا، ایک حکومتی نمائندہ، جبکہ ایک ممبر ڈی سی آفس سے ہوگا ۔
تمام بھرتی میرٹ پر ہوںگی۔
کمیٹی کوٹہ سسٹم کا خیال رکھے گی، معذرو افراد اور مینارٹی پر کوٹے کے مطابق بھرتی کی جائے گی ۔