Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ساؤتھ افریقہ نے افغانستان کو 107 رنز سے ہرا دیا، ریان ریکلٹن پلئیر آف میچ قرار

316 رنز کے تعاقب میں افغانی ٹیم 208 رنز پر سمٹ گئی، رحمت شاہ 90 سکور بنا کے نمایاں رہے

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔

316 رنز کا ہدف دیکھ کر افغانی پلیئر بیٹنگ کرنا بھول گئے اور ہدف کے تعاقب میں وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں کماتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
کراچی اسٹیڈیم میں چوکوں چھکوں کی برسات: ساؤتھ افریقہ کا افغانستان کو جیت کیلئے 316 کا ہدف

ٹیم افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے 90 رنز کی اننگز کھیلی جس میں نو چوکے ایک چھکا شامل تھا باقی کھلاڑیوں نے پویلین اور گراؤنڈ کا چکر لگائے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان کو 60 رنز سے شکست، چیمپینز ٹرافی کا پہلا میچ نیوزی لینڈ نے جیت لیا

ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادہ نے 3 ویان ملڈر لنگی نگیدی نے 2-2 جبکہ مارکو جنسن اور کیشف مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button