کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پہلے دن کھیل کے اختتام پر ساؤتھ افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 بنالیے
پہلے سیشن میں پاکستانی بالرز اور باقی روز میزبان بیٹرز چھائے رہے، مڈل آرڈر بلے بازوں کے مابین 235 رنز کی شراکت داری ، ریان ریکلٹن 176 ناٹ آؤٹ اور ٹیمبا بووما کے 106 رنز

پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں کیپ ٹاؤن میں جاری ہے۔
ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، ساؤتھ افریقہ کو پہلا نقصان 61 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب آئیڈین مرکم 3 باؤنڈریز لگا کر خرم شہزاد کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے ، انہوں نے 17 رن سکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز: دوسرے میچ میں ساؤتھ افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
دوسری وکٹ کی شراکت داری مجموعی سکور میں 9 رنز کا اضافہ کرسکی، ویان ملڈر 5 رن بنا کر محمد عباس کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے ، تیسری وکٹ 2 رن اضافے کے بعد ٹرسٹن سٹب کوئی کھاتہ کھولے بغیر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ انکی وکٹ سلمان علی آغا کے حصے میں آئی ۔
یہ بھی پڑھیں۔
باڈر گواسکر ٹرافی: آخری معرکے میں انڈین ٹیم پہلی اننگ میں 185 پر آؤٹ، آسٹریلیا کے 1 وکٹ کے نقصان پر 9 رنز ، 176 کا خسارہ باقی
تین وکٹیں گنوانے کے بعد ساؤتھ افریقن بیٹرز کو بیٹنگ یاد آئی اور انہوں نے پاکستانی بالرز کو تگنی کا ناچ نچایا اور چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں 235 رنز بنائے ۔
ریان ریکلٹن نے 135 گیندوں پر سنچری مکمل کی ، جس میں 14 چوکے شامل تھے ، ان کا ساتھ ٹیمبا بووما نے دیا انہوں نے بھی 167 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سنچری مکمل کی جس میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے ۔
بعد ازاں سلمان علی آغا نے اس پارٹنر شپ کا خاتمہ کرتے ہوئے ٹیمبا بووما کو 106 کے ذاتی سکور پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کروایا ۔
کھیل کے اختتام پر ساؤتھ افریقہ نے 80 آورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 بنائے، ریان ریکلٹن 176 جبکہ ڈیوڈ بیڈنگم 4 رنز کے ساتھ کریز پر ناٹ آؤٹ موجود ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 2، خرم شہزاد اور محمد عباس نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔