Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سنچورین ٹیسٹ: پاکستانی بالرز کا امتحان شروع، 148 کے تعاقب میں ساؤتھ افریقہ کے 27 پر 3 آؤٹ

بارش کے بعد ساؤتھ افریقہ بالرز نے پاکستانی بیٹرز کو گھیر لیا، 5 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، سعود شکیل 84، بابر اعظم 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شان مسعود اور صائم ایوب بالترتیب 28 اور 27 رنز بنا سکے، عامر جمال کے 18 سکور

سنچورین ٹیسٹ میچ کھیل کے تیسرے روز بارش کی وجہ سے آدھا دن کھیل کا انعقاد نہ ہوسکا، موسم کے بہتر اور گراؤنڈ خشک ہونے کے بعد پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر بابر اعظم اور سعود شکیل کے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں 79 رنز بنے، اس موقع پر بابر اعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل ، تاہم وہ بڑی اننگ نہ کھیل سکے اور جینسن کے گیند پر بوچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
میلبورن ٹیسٹ: تیسرے روز انڈیا کے 9 وکٹوں پر 358 رنز، 116 رنز کا خسارا باقی

محمد رضوان 3، سلمان علی آغا 1 رن کے ثابت ہوئے اور جینسن کو وکٹیں دے بیٹھے ۔

عامر جمال 18، محمد عباس اور نسیم شاہ بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ خرم شہزاد 9 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
سنچورین ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار

دوسری اننگ میں پاکستان نے 237 رنز بنائے اور ساؤتھ افریقہ کو جیت کے لئے 148 رنز کا ہدف دیا۔

ساؤتھ افریقہ کی جانب سے مارکو جینسن نے 6، کاگیسو ربادہ 2، کاربن بوچ اور ڈین پیٹرسن نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔

ساؤتھ افریقہ نے ہدف کے حصول میں بیٹنگ شروع کی تو 11 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ ٹونی ڈی زورزی کی گری جو 2 رن بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ، ان کی وکٹ محمد عباس کے حصے میں آئی ۔ 1 سکور اضافے کے بعد ریان ریکلٹن کوئی رن بنائے بغیر ہر خرم شہزاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ، ٹرسٹن سٹب نے 1 سکور بنایا اور محمد عباس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔

خراب روشنی کے سبب تیسرے روز بھی کھیل جلد ختم کرنا پڑا، ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ایڈن مرکم 22 اور ٹیمبا بنا کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں ۔

جیت کےلئے پاکستان کو 7 وکٹیں جبکہ ساؤتھ افریقہ کو 121 رنز درکار ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button