Breaking NewsSportsتازہ ترین
جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم ٹوئنٹی 20 کرکٹ سیریز کےلئے ملتان پہنچ گئی
ملتان: مہمان کھلاڑی چارٹرڈ فلائٹ سے لاہور سے ملتان پہنچے، لورا وولوارڈٹ مہمان ٹیم کی قیادت کررہی ہیں ۔ ہوٹل پہنچنے پر انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا گیا اور روایتی ٹوپی پہنائی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کی ملتان آمد : شیڈول میں تبدیلی، مہمان ٹیم آج پہنچے گی، پاکستانی ٹیم پریکٹس کرے گی
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 16 سے 20 ستمبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
پہلا اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی 16 اور 18 ستمبر کو بالترتیب شام 7 بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 20 ستمبر کو صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم پہلے ہی ملتان میں موجود ہے، آج شام چاربجے انضمام الحق اکیڈمیں پریکٹس کرے گی۔