Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ نے 55 رنز سے جیت اپنے نام کرلی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی،راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 18.1 اوور میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 37رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نواز 36، صاحبزادہ فرحان 24، عثمان خان 12، نسیم شاہ 9، شاہین شاہ آفریدی 4، حسن نواز 3، کپتان سلمان آغا 2، فہیم اشرف 1 اور کم بیک کرنے والے بابر اعظم 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کوربن بوش نے 4 جبکہ جورج لنڈا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ لیزاڈ ولیمز نے 2 اور لنگی اینگیڈی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

پروٹیز کی جانب سے ریزا ہینڈرکس 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جورج لنڈا 36، ٹونی ڈی زورزی 33، ریٹائرمنٹ سے واپس آنے والے کوئنٹن ڈی کوک 23، کپتان ڈونوون فریئرا 10، ڈیوالڈ بریوس 9، کوربن بوش 7، لیزاڈ ولیمز 3 اور میتھیو برٹزکے 1 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب 2 جبکہ ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button