سنچورین ٹیسٹ: پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست، سیریز کا پہلا میچ ساؤتھ افریقہ کے نام
میچ کے چوتھے روز کا پہلا سیشن محمد عباس کے نام رہا، ساؤتھ افریقہ کی 5 وکٹیں گریں، کاگیسو ربادہ اور مارکو جینسن نے دوسرے سیشن میں جیت دلادی
سنچورین میں پاکستان ساؤتھ افریقہ کے ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے 2 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 333 کی لیڈ حاصل کرلی، 9 وکٹوں پر 228 رنز
ساؤتھ افریقہ نے 3 کھلاڑی آؤٹ 27 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو پہلے سیشن میں محمد عباس نے پے در پے وکٹیں لیکر پاکستان کو جیت کی آس دلائی، مگر آخری 2 وکٹیں کوئی بالر نہ لے سکا ۔
ٹیمبا بووما 40، آئیڈن مرکم 37، کاگیسو ربادہ کے دھواں دھار 31 رنز نے پاکستان کی شکست کی بنیاد رکھ دی۔
9 ویں وکٹ کی شراکت داری میں 51 رنز بنے۔ 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دوسری اننگ میں 6، نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
سنچورین ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار
سکور یہ رہے ۔
پہلی اننگ
پاکستان 211
ساؤتھ افریقہ 301
دوسری اننگ
پاکستان 237
ساؤتھ افریقہ 150/8
نتیجہ
ساؤتھ افریقہ نے میچ 2 وکٹوں سے جیت لیا۔