Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست، ٹیسٹ سیریز ساؤتھ افریقہ نے جیت لی

پاکستانی بیٹرز بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے، 58 رنز کا ہدف ساؤتھ افریقہ نے بنا کسی نقصان کے پورا کرلیا

کیپ ٹاؤن میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ساؤتھ افریقہ نے سیریز اپنے نام کرلی۔

کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان 213 رنز سے اننگ کا آغاز کیا تو خرم شہزاد 18 رنز بنا کر مارکو جینسن کا شکار ہوگئے ، کامران غلام 28 اور سعود شکیل 23 رنز بناکر کاگیسو ربادہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پاکستان فالو آن کا شکار ، دوسری اننگ میں بنا کسی نقصان کے 213 رنز، 208 کا خسارہ باقی

کپتان شان مسعود کی اننگ نے پاکستان کو اننگ کی شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم وہ اپنی وکٹ کی حفاظت نہ کرسکے اور کیونا مپاکا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ، انہوں نے 145 رن سکور کئے، ان کی اننگ 17 چوکوں سے مزین تھی۔

محمد رضوان ایک بار پھر ففٹی بنانے سے چوک گئے اور 41 رنز پر جبکہ سلمان علی آغا 48 رنز پر کیشو مہاراج کی گیند کیچ آؤٹ ہوئے ۔

عامر جمال کی وکٹ بھی کیشو مہاراج کے حصے میں آئی جبکہ نیر میر حمزہ کو کاگیسو ربادہ نے آؤٹ کیا، دونوں بلے بازوں نے بالترتیب 34 اور 16 رنز بنائے ۔

صائم ایوب انجری کے سبب کھیل باہر ہو گئے تھے جبکہ محمد عباس 0 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز: مہمان ٹیم کی اسلام آباد آمد

ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادہ اور کیشو مہاراج نے 3-3، مارکو جینسن 2 جبکہ کوینا مپاکا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

ساؤتھ افریقہ نے 58 رنز کا ہدف بنا کوئی وکٹ گنوائے 7.1 اوورز میں پورا کرلیا۔

ڈیوڈ بیڈنگم 44 ، آئیڈن مرکم نے 14 رنز بنائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button