Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جنوبی کوریا نے پہلی بار ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا

جنوبی کوریا نے جاپان کو شکست دے کر پہلی بار ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جنوبی کوریا نے جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔
پہلا کوارٹر جنوبی کوریا نے 0-1 کی برتری پر ختم کیا تو دوسرے کوارٹر کے اختتام پر برتری 1-2 کے ساتھ جاپان کے پاس تھی۔
تیسرے کوارٹر میں جاپان نے دفاعی انداز اپناتے ہوئے جنوبی کوریا کو تو گول کرنے نہیں دیا لیکن ساتھ میں حریف ٹیم پر ایک گول مزید داغ کر برتری کو 1-3 کے ساتھ مزید مستحکم کردیا۔

جنوبی کوریا نے آخری کوارٹر میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو مقرر وقت تک 3-3 گول سے برابر کردیا۔
میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں جنوبی کوریا نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے یہ معرکہ 2-4 سے جیت کر پہلی مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔
واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی، ایونٹ میں پاکستان چوتھے اور میزبان بنگلا دیش پانچویں نمبر پر رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button