ویمن یونیورسٹی ملتان میں جنوبی پنجاب سالانہ ینگ آرٹسٹس نمائش شروع ہوگئی

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن نے ایک برس قبل جنوبی پنجاب سالانہ ینگ آرٹسٹ نمائش کا اہتمام تھا،جو اب سالانہ کلینڈر کا حصہ بن گئی ہے۔
رواں برس بھی اس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جو 24 ستمبر تک جاری رہے گی، نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا۔
اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹرملکہ رانی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید بھی موجود تھی۔
نمائش زیٹن اور سلکوشین کے تعاون سے منعقد کی گئی نمائش کا اہتمام شعبہ کی چیئرپرسن سونیا ناصر ، ارمیشہ انصاری اور علینہ انصاری نے کیا۔
نمائش میں 30 آرٹسٹوں نے شرکت کی اور 50 آرٹ ورک پیش کئے گئے، فنکاروں نے مختلف میڈیم جیسے ایمبس پینٹنگ، آئل اینڈ واٹر پینٹنگ، سیرامکس، چارکول پینٹنگ، فیبرک پینٹنگ، پوسٹر کلر پینٹنگ پر اپنے کام کی نمائش کی اور اپنے فن پاروں کو پیش کیا۔
اس آرٹسٹ نمائش میں مختلف یونیورسٹیوں جن میں این ایف سی، بی زیڈ یو, اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے طالبات نے حصہ لیا۔
تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی نے ہمیشہ جنوبی پنجاب میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے۔
پہلی نمائش کے انعقاد کو پاکستان بھر سراہا ہے گیا جس کے بعد اس کو یونیورسٹی کلینڈر میں شامل کرلیا گیا ہے تاکہ پاکستان بھر سے ینگ آرٹسٹ اس میں شرکت کرکے اپنے ہنر کو آزمائیں اور تہذیب و ثقافت کے رنگ بکھرا سکیں، ہمارے نوجوان آرٹسٹ اپنے وژن، مہارت اور ندرت میں اپنی مثال آپ ہیں، آرٹسٹوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لئے تمام وسائل برؤے کارلائے جائیں گے،ججز کے طور پر مس شگفتہ نیاز اور مس نازش ہما خان نے شرکت کی۔
اس موقع پر مسں نازش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی کا یہ اقدام نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضامن اور قابل تقلید کاوش ہے نوجوان آرٹسٹوں کاکام دیکھ کر خوشی ہوئی،نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہوگا، انہیں نوجوانوں میں سے مستقبل کے سٹارز بنے گے ایسے اقدامات سے نوجوان آرٹسٹوں کے حوصلوں کو تقویت ملتی ہے۔
چیئر پرسن سونیا ناصر نے کہا کہ ان آرٹ نمائشوں سے نوجوان فنکاروں کو فن کی دنیا میں اپنی پہچان حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں جو ان کے آرٹ سے لگا کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بعد ازں نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن مسکان حسین، دوسری پوزیشن امینہ فاطمہ اور تیسری پوزیشن عبیرہ احمد نے حاصل کی۔
تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، ندا احمد اور چیئرپرسن شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن مسں سونیا ناصر نے آرٹسٹوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے، نمائش آج 24ستمبر کو بھی جاری رہے گی ۔
اس موقع پر ڈاکٹر میمونہ خان ڈاکٹر عدیلہ سعید اور دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کی۔




















