ساؤتھ پنجاب انٹر کلب بیس بال چیمپئن شپ شروع ہوگئی

ساؤتھ پنجاب انٹر کلب بیس بال چیمپئن شپ کا ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں باقاعدہ آغاز ہوگیا، ایونٹ کا انعقاد وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد رمضان نے کیا اس موقع پر نائب صدر بیس بال فیڈریشن محمد جمیل کامران بھی موجود تھے۔
جنہوں نے معزز مہمان کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کروایا اور بتایا کہ کلب لیول پر بیس بال کے فروغ کے لیے ساؤتھ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کلبز کے مابین یہ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر محمد رمضان نے کہاکہ بیس بال نے جلد ہی پاکستان میں کھیلوں کے میدان میں اپنی جگہ بنالی ہے اس کھیل کی بہتری اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد قابل تحسین ہے، انہوں نے کھلاڑیوں کو محنت کی تلقین کی اور آرگنائزنگ کمیٹی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پہلے میچ میں ایمرسن کلب ملتان نے کاٹن سٹی ملتان کو تین کے مقابلہ میں پانچ رنز سے شکست دی، ایمرسن کلب کی طرف سے پانچ رنز بنے جس میں عبد الواسع دو سلمان فرمان خاور نے ایک ایک سکور بنایا، جواب میں کاٹن سٹی نے تین رنز بنائے وقاص وسیم اور عثمان نے ایک ایک رنز بنایا۔
دوسرے میچ میں روہی ایگلز نے ملتان سلطان کو پانچ کے مقابلہ میں سات رنزسے شکست دی، روہی ایگلز نے پانچ اننگز میں سات رنز بنائے، عمر وارث دو مدثر وزیر فرخ اسد آصف ذکوان اور ریان نے ایک ایک سکور کیا، جواب میں ملتان سلطان پانچ اننگز میں پانچ رنز بنا سکی، علی رضا، سعد وسیم، محمد عمر تیمور اور رضوان شفیق نے ایک ایک رنز بنایا۔
اس میچ کے مہمان خصوصی ظفر شیروانی سپورٹس کنسلٹنٹ ایمرسن یونیورسٹی ملتان تھے جبکہ میچ آفیشلز میں مخدوم ظفر علم ،جمیل کامران، حسن جمیل اور سکورر راؤ آصف جبار تھے۔