ساوتھ پنجاب انٹر کلب بیس بال چیمپئن شپ

روہی ایگلز اور ایمرسن سٹرائیکرز نے دو دو میچ جیت کے ملتان کے فائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا تیسری پوزیشن کے لیے کاٹن سٹی اور ملتان سلطان کے درمیان مقابلہ ہوگا ایمرسن یونیورسٹی گراونڈ ملتان میں چیمپین شپ کے دوسرے روز کے مہمان خصوصی آصف اقبال سپورٹس انچارج گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول ملتان تھے جن کا کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو اور تعارف ہوا ان کے ہمراہ نائب صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال محمد جمیل کامران تھے۔
کھیلے گئے میچز میں ایمرسن سٹرائیکرز نے عبدالوہاب اور عدیل کے دو دو رنز جبکہ خاور سلمان فرمان کے ایک ایک رنز کی بدولت سات رنز بنائے۔
جواب میں ملتان سلطان چار رنز بناسکی سعد وسیم دو تیمور اور رضوان نےایک ایک رنز بنایا دوسرے میچ میں روہی ایگلزنے آٹھ رنز بنائے عمر وارث مدثر دو دو فرخ ذاکون وقاص اور زین اسلام نے ایک ایک رنز بنایا جواب میں کاٹن سٹی پانچ رنز بناسکی احسن دو رنز عثمان ذیشان اور عمر ارشد نے ایک ایک رنز بنایا۔
میچ کے آفیشلز میں جمیل کامران آصف جبار حسن جمیل شامل تھے