جنوبی پنجاب ادبی میلہ فیوچر ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی میں جنوبی پنجاب ادبی میلہ فیوچر ٹیلنٹ ہنٹ منعقد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال تھے۔
پروگرام کا آغاز آر او پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول اور ڈاکٹر باسط ندیم ہمراہ تھے۔
ادبی میلے میں مختلف سوسائیٹیز نے اپنی نمائندگی کی۔ ایونٹ کی ہوسٹنگ ارسلان، عفیفہ عبد الحق، اسوۂ فاطمہ اور اویس اکبر نے کی۔
ادبی میلے میں ساؤتھ پنجاب نعت مقابلہ جس کی ججمنٹ قاری محمد جاوید اور زکرین نعت سوسائٹی کے سابق صدر محترم محبوب الٰہی نے کی ، ساؤتھ پنجاب کوئز مقابلہ جس کی ججمنت سہیل احمد خان جتوئی اور ہوسٹنگ محترمہ فاطمہ نے کی۔
میلے میں زکرین ڈرامہ کلب کی جانب سے تھیٹر راؤنڈ پیش کیا گیا، زکرین میوزک سوسائٹی کی جانب سے میوزک پیش کیا گیا اور زکرین مجلسِ ادب کی جانب سے چراغ کے نام سے ساؤتھ پنجاب ادبی مقابلہ کروایا گیا، جس کے ججز میں پروفیسر اسامہ ابرار، مریم نوید، عبیرہ کرامت، صبیح الحسنین، سعد الرحمن، احمد ملک، عائشہ صادق، زنیرا نسیم، اویس سجاد، مہناز زہرہ، سانول رمضان، عتیق انصاری شامل تھے۔
پروگرام کے اختتام پر مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں معروف شعراء نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر شکیل پتافی، احمد سعید، کومل جوئیہ ندیم راجہ خنساء غزل ، تصویر علی، پروفیسر عدیل خان، عروج درانی، ڈاکٹر احمد خلیل، راؤ وحید اسد، ریحانہ فلک، شیراز غفور شامل تھے ۔