Breaking NewsEducationتازہ ترین

علاقائی رسم و رواج اور ثقافتی روایات ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں:سیکرٹری ایچ ای ڈی

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے کہا ہے کہ جشن بہاراں کے تناظر میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے خطے میں ادب و ثقافت کی کہکشاں سجا کر ادب، شاعری، موسیقی، فنون لطیفہ اور کھیلوں سمیت شعبوں کے درخشندہ ستاروں کو رونق افروز ہونے کا موقع دیا گیا، بلاشبہ یہ پورے جنوبی پنجاب کے لیے فخر و انبساط کا جانفزاء لمحہ ہے۔

وہ ملتان آرٹس کونسل میں منعقدہ جنوبی پنجاب ادبی و ثقافتی میلے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹریز عطاء الحق، طارق محمود، فاروق احمد ڈوگر، ڈپٹی سیکرٹریز، طلبہ اور عوام شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمد الطاف بلوچ نے کہا کہ محبت اور مروت کی مٹھاس سے گندھے باسیوں کے ساتھ ملتان کی دھرتی اپنے اندر وہ کشش سموئے ہوئے ہے، جو ہمیشہ انسان کو اپنے ساتھ جوڑ کے رکھتی ہے، اس خطہ ارضی میں ملتان ایک عظیم شہر ہے جس کی ثقافتی، علمی اور تاریخی حیثیت اظہر من الشمس ہے۔
اس سرزمین نے کئی جلتی بجھتی تہذیبوں کو اپنے تہذیبوں میں سمویا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میلے کسی بھی معاشرے کی تہذیب و ثقافت کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف معیاری تفریح کی فراہمی کا ذریعہ ہوتے ہیں، بلکہ تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں بھی معاون ہوتے ہیں۔

جشن بہاراں عوام کی تفریح کا انمول ذریعہ ہے، جس سے ثقافت، شاعری، علم و ادب، صنعت اور میلوں ٹھیلوں میں ہمارے سماجی شعور کا اجتماعی سطح پر اظہار دیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ریشم دلان ملتان اپنے ثقافتی دنوں کی خوشیاں بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب اور دیگر اداروں کے اشتراک سے مل منعقد ہونے والے اس رنگارنگ کلچرل فیسٹیول میں جنوبی پنجاب کے صحرائی، میدانی اور پہاڑی علاقوں کی ثقافت کو یکجان کرنے کا سامان کیا گیا ہے۔ اس فیسٹیول میں جنوبی پنجاب کی زبان و ثقافت کے تمام رنگ نمایاں رہیں گے۔

علاقائی رسم و رواج اور ثقافتی روایات ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنہیں آج اس ادبی و ثقافتی میلے میں منا کر اس سوچ اور فکر کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے اپنے خطاب میں تمام سرکاری اداروں اور خاص طور پر پرائیویٹ کالجز کا تہہ دل سے ممنون ہوں جن کی بھرپور معاونت سے اس ثقافتی میلے کے تمام انتظامات خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں