Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے تمام کالجز کی آفیشل ویب سائٹس بنانے کا منصوبہ

ملتان ڈویژن کے 38 کالجز آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے آن لائن ہو نگے، آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے عوام کو متعلقہ کالج کے عوامی تعلیمی منصوبوں کے پس منظر، مقاصد، قیام، ادارے کی تعلیمی خصوصیات، سلیبس اور انتظامی ڈھانچے سے متعلق آگاہی ہو سکے گی۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ کے زیر صدارت ملتان ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے جائزہ اجلاس میں بریفنگ،

اجلاس میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام کالجز میں تعلیمی ترقی کے لیے کیے جانے والے دیگر انیشی ایٹوز پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ،

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی طرف سے کالجز میں تعلیمی ترقی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے ملتان ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا ایک جائزہ اجلاس سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ کے زیرصدارت ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد عظیم قریشی، سیکشن آفیسرز سلمان اسلم بھٹی، محمد عامر ملک اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹرز کالجز ملتان ڈویژن احمر رؤف نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے اہم انیشی ایٹوز پر عمل درآمد کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان ڈویژن کے تمام کالجز میں طلبہ کے مابین گروپ ڈسکشن کے حوالے سے ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اس انیشی ایٹو پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کالجز کی آفیشل ویب سائٹس بنانے کے احکامات پر عمل درآمد جاری ہے، پہلے مرحلے میں ملتان ڈویژن کے 70 کالجز میں سے 38 کالجز آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے آن لائن ہو گئے ہیں جب کہ 32 کالجز کی آفیشل ویب سائٹس کی تیاری پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں پلانٹیشن ڈرائیو اور کالجز میں میاواکی جنگل اگانے کے منصوبوں پر بھی عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے کہا کہ آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے جنوبی پنجاب کے تمام کالجز کی سرگرمیاں دنیا بھر میں آن لائن ہو گئی ہیں۔

انہوں نے ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن ،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو کالجز کی بہتری اور انیشی ایٹوز کی تکمیل کے لیے عمومی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button