Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

منشیات فروشوں، ڈیلروں اور منشیات کے عادی افرادکے خلاف سپیشل مہم کا آغاز

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے منشیات فروشوں، ڈیلروں اور منشیات کے عادی افراد کے کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے 2 ہفتے کیلئے سپیشل مہم کا آغاز کر دیا۔

انہوں نے ہدایت جاری کیں کہ تمام ریجنل اور ضلعی سربراہان اینٹی نارکوٹکس، انٹیلیجنس بیورو اور سپیشل برانچ سے معاونت حاصل کرتے ہوئے اس خصوصی مہم کو کامیاب بنا کر بہترین نتائج حاصل کریں۔

ایڈیشنل آئی جی نے حکم دیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے اشتراک سے منشیات کے عادی لوگوں کی نشاندہی کر کے ان کو بحالی مراکز میں داخل کروایا جائے ، اور آگاہی مہم سے متعلق معلومات باقاعدگی سے میڈیا کو شئیر کی جائے، اور روزانہ کی بنیاد پر صبح 9 بجے سے پہلے کارکردگی رپورٹ ساؤتھ پنجاب پولیس آفس بھجوائیں۔

حکم پر عملدرآمد نا کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

منشیات کنٹرول کے حوالے سے جنوبی پنجاب پولیس آفس میں باقاعدہ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر وہ کسی منشیات فروش ڈیلر یا منشیات کے عادی شخص سے متعلق معلومات رکھتے ہیں تو جنوبی پنجاب پولیس آفس میں بزریعہ فون اطلاع کریں تاکہ منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں