Breaking NewsSportsتازہ ترین

پولیس کے اعلیٰ حکام ملتان سٹیڈیم پہنچ گئے

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے آر پی او ملتان کے ہمراہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے پولیس افسران و ملازمان اور پی سی بی حکام سے ملاقات کی۔

انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میچز پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر افسران و ملازمان کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے آخری میچ پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے گئے۔ پولیس اور انتظامیہ نے اس اہم ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔

افسران و ملازمان نے ملکی وقار کو قائم رکھنے کے لیے سخت گرمی میں اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر دن رات ڈیوٹی سر انجام دی۔

ملتان اور جنوبی پنجاب کی عوام کو انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر سی پی او بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں