Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سدرن پنجاب کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ملتان سٹیڈیم رپورٹ کردی

17رکنی ٹیم آج 2مارچ کو ملتان سٹیڈیم میں پریکٹس نیٹ پریکٹس کرےگی ۔کل 3مارچ کو لاہور روانہ ہوگی۔

4مارچ کو سدرن پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں ویمنز ڈے میچ کھیلیں گی، سدرن پنجاب ویمنز ٹیم کا انتخاب ڈویژنل لیگ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

دریں اثناء جن کرکٹرز کو سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی ویمنز ٹیم کیلئے منتخب کیا گیا ہے ان میں ہادیہ حسین۔ حمیرا خان۔وجیہہ منیر۔ علینہ مسعود۔شبنم حیات ۔بختاور اقبال۔ثناء گلزار ۔سکھاں فیض۔عاصمہ شریف۔عارفہ۔منظور۔صبا خورشید ۔گل اسوہ۔گل رخ۔ سویرا جبار۔رامین روشن۔ سحر فاطمہ اور عائشہ رحمان شامل ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد ٹیم کے مینٹور ۔کنزا جبار فزیو ہوں گی۔

ٹیم کا کوچ شاکر قیوم اور سلیم شہزاد کو مقرر کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button