Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں جنوری میں "سچ بولنا” ہوگا

ملتان سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں جنوری کا پورا مہینہ "سچ بولنا” کے طور پر منایا جائے گا، اساتذہ بچوں کو اسمبلی،کلاس ،گیمز اور مضون نویسی میں سچ بولنے پر لیکچرز دیں گے۔

اس سلسلے میں مراسلہ جاری کردیا گیا ہے کہ جس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو احکامات جاری کردئیے,13 جنوری سے 31 جنوری تک بچوں کو سچ بولنے پر تربیت دی جائے گی۔

سکول سربراہان تمام سرگرمیوں کی تصاویر ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھجوائیں گے، بچوں کا اسمبلی سے لیکر کلاس رومز تک لیکچر دینے کی سکیم بھی جاری کردی گئی ہے، آخری عشرے میں تحریری اور آرٹ کے مقابلے بھی ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button