Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے سکولوں میں بورڈ امتحانات کے بارے میں خصوصی مہم شروع کرنے کافیصلہ

ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے امتحانات کے حوالے سے نئے ایس اوپیز جاری کردئے اور خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ سرکاری سکولوں میں امتحانات کی تیاری اور بہترین نتائج کے حصول کےلئے خصوصی مہم شروع کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔

اس لئے تمام سکول بورڈ کا امتحان دینے والے طلبا وطالبا ت پر خصوصی توجہ دیں ،سکول سربراہ اس بات کویقینی بنائیں جتنے بچے انرول ہیں وہ امتحانات میں شریک ہوں ،کوورنا وبا سے پہلے کے نتائج کا سامنے رکھتے ہوئے تمام سکول اپنا ٹارگٹ مقررکریں ،اور اس کی رپورٹ سی ای او کو ارسال کی جائے اور ایکشن پلان بھی بتایا جائے ، کلاس کا انچارج اساتذہ کے ساتھ میٹنگ کرے گا اور مشاورت سے حکمت عملی تیار کرے گا، انفرادی طورپر طلبا پر فوکس کیا جائے گا اس کی خامیوں کو نوٹ کرکے ان کو دور کیا جائے گا۔

طلبا کی امتحانات کی تیاری اورپرچے حل کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے انفرادی طور پر رہنمائی کی جائے گی ،اہم باب اور موضوعات کے حوالے سے طلبا کو جانکاری دی جائے گی ، اور اس کی تیاری کرائی جائے گی ، طلبا کو تیاری کےلئے ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ، اساتذہ سکول ٹائم کے بعد بھی کلاسز لگائیں ، اور طلبا کی مدد کریں ، بورڈ کی ڈیٹ شیٹ اور شیڈول کے مطابق امتحانات کی موک ایکسرسائز کرائی جائے گی۔

سی ای او چاہیں تو ایک ضلع میں ایک ہی ڈیٹ شیٹ بناکر امتحانات لے سکتے ہیں اس عمل کوشفاف بنانے کےلئے پیپرز کی مارکنگ ایک سکول دوسرے سکول سے کرائے گا، صرف کمزور طلبا کو فوکس نہیں کیا جائے گا بلکے اچھا پڑھنےو الے طلبا کو بھی رہنمائی درکار ہوگی۔

نویں ،دسویں گیاویں اور 12 ویں کے طلبا کے والدین سے فوری طور ایک میٹنگ کی جائے جس میں ان کو اس مہم کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے، والدین سے بھی گزارش کی جائے کہ اس نازک وقت میں اپنے بچوں سے گھر یادکان کے کام نہ لئے جائیں اور اضافی ذمے داریاں نہ دی جائیں ، اگر کوئی ضرورت ہو فوری سکول سے رابطہ کریں ۔

تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان امور پر سختی سے عملدارآمد کرائیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرائیں بہتر نتائج نہ دینے والا سکول سربراہ اور اساتذہ اپنی کارکردگی کے حوالے خود جواب دے ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button