Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فیملی پلاننگ کی ادویات اور سہولیات کی گھر گھر مفت فراہمی، خصوصی مہم شروع

ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ھوئے فیملی پلاننگ کی ادویات اور سہولیات کی گھر گھر مفت فراہمی اور دستیابی کے لئے یونین کونسل کی سطح پر خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں منتخب تحصیل سٹی کی یونین کونسل نمبر 3 شاداب کالونی میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد اعوان کی زیر سربراہی اور تحصیل آفیسر ملتان سٹی شیخ حماد دلاور کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

کیمپ میں علاقہ کی خواتین نے بھرپور شرکت کی، آنے والے مریضوں کا ڈاکٹر اسماء امیر نے مفت چیک اپ کیا اور ادویات فراہم کرتے ھوئے فیملی پلاننگ کے پیغام کو ان تک پہنچایا ۔

انچارج فلاحی مرکز شازیہ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد اعوان نے کیمپ کا مانیٹرنگ وزٹ کیا ، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز ملتان سٹی شیخ حماد دلاور اور تحصیل صدر حارث عمران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دوران وزٹ ڈسٹرکٹ آفیسر نے کیمپ کی بہترین کارکردگی پر شیخ حماد دلاور کے کام کو سراہا، اور مزید ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں اللّٰہ شافی چوک تک آگاہی واک کی گئی، واک میں فیلڈ سٹاف نے بھرپور شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button