Breaking NewsEducationتازہ ترین

خصوصی بچے ہمارا سرمایہ ہیں : ڈسڑکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان

ڈسڑکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد نے کہا ہے کہ خصوصی بچے ہمارا سرمایہ ہیں، ان کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ عوامی شعوری بیداری کو فروغ دیا جائے تاکہ والدین ایسے بچوں کو بوجھ سمجھنے کی بجائے ان کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گورنمنٹ سپشل ایجوکیشن کے اداروں میں داخل کروائیں ۔

ڈسڑکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے کہا کہ اس وقت ملتان ڈویژن میں سپیشل ایجوکیشن کے 32 ادارے کام کررہے ہیں، جن میں ایک کالج بھی شامل ہے ۔

ان اداروں میں مجموعی طور پر پانچ ہزار خصوصی بچے زیرِ تعلیم ہیں ، جہاں حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں فری تعلیم،بکس، یونیفارم، ماہانہ وظیفہ اور مفت پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے حکومت پنجاب خصوصی توجہ دے رہی ہے، ان کی داخلہ مہم کے دوران کوشش کی جاتی ہے کہ سکول آ سکنے والے ہر خصوصی بچے کو سکول میں داخل کیا جائے۔

سپیشل بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کی غیرنصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے اس تناظر میں عالمی یومِ افراد باہم معذوری (خصوصی افراد کے عالمی دن) کے موقع پر ڈسڑکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان کے زیراہتمام سپیشل چلڈرن فن فئیر 2022 کا اہتمام حسبِ ذیل شیڈول کیا جارہا ہے، جس کے مطابق تین دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے ملتان آرٹس کونسل ملتان میں منعقد ہوگا۔

جس میں اعلٰی سرکاری آفیسران، سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہونگے، جبکہ سپیشل ایجوکیشن اداروں کے طلباء و طالبات پرفارمنس پیش کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں