Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : سپیشل بچوں کیلئے جدید آرٹسٹک سنٹر بنانے کیلئے منصوبے کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ سپیشل بچے ہمارے آنگن میں کھلی وہ معصوم کلیاں ہیں جنکو ہماری خصوصی توجہ کی ضرورت ہے انکی صلاحیتوں کو نکھار کر معاشرے کا فعال رکن بنانے سے انکو مرجھانے سے بچایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سپیشل بچوں کیلئے جدید آرٹسٹک سنٹر بنانے کیلئے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ علی گڑھ سکول کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ آفسیر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے ڈپٹی کمشنر کو بریفننگ دی۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ سپیشل پرسنز کیلئے جدید سنٹر آف ایکسیلنس کی تجویز بھی زیر غور ہے جس میں ایک چھت تلے سپیشل بچوں کو پینٹنگ ،کرافٹ اور ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے قبل ازیں علی گڑھ سکول کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا , اور احکامات جاری کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button