Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان کے سکولوں میں ورکشاپ میں کام کرنے والے طلبا کے لئے کلاسز شروع

سرکاری سکولوں میں ورکشاپ میں کام کرنے والے طلبا کے لئے خصوصی کلاسز شروع ہوگئیں ، یونیسکو کی ٹیم آج دورہ کرے گی ۔

تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے سکولوں میں ورکشاپوں میں کام کرنے والے مزدور بچوں کےلئے خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے ، یہ کلاسز عام کلاسز سے ایک گھنٹہ قبل شروع ہوتی ہیں اور دو گھنٹے تک جاری رہتی ہیں ۔

صبح 8 بجے شرو ع ہونے والی کلاس دس بجے اختتام ہوتی ہیں، جس کے بعد یہ مزدور بچے اپنے کام پر چلے جاتے ہیں۔

ملتان میں دوسکولوں میں خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے ، جن میں گورنمنٹ سکول رحیم آباد اور پائلٹ سکول نواں شہر شامل ہے۔

دونوں میں 40 بچے زیر تعلیم ہے ، جنوبی پنجاب میں اس انقلابی اقدام کا جائز ہ لینے کےلئے یونیسکو کی ٹیم آج ان سکولوں کا دورہ کرے گی، اور کلاسز کا جائزہ لے گی۔

اس موقع پر سیکرٹری سکولز بھی ان کے ساتھ ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button