Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر میں اسپیشل ایجوکیشن اداروں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی

محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے مطابق نئے اوقاتِ کار آج سے نافذ العمل ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک تدریسی اوقات مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ جمعہ کے روز کلاسز صبح 8 بج کر 45 منٹ سے 11 بج کر 45 منٹ تک ہوں گی۔
محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔




















