Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے کالجز میں انقلابی اقدامات

محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام کالجز میں مختلف انیشیٹوز (اقدامات)کا آغاز کر دیا گیا
ہے۔

انیشیٹوز کی لانچنگ تقریب محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس کا افتتاح سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے کیا۔

انیشیٹوز میں وال آف پرائیڈ ،کلین گرین اینڈ ہائی جین ڈرائیو ، گروپ ڈسکشن اینڈ کریٹو سکلز اور کالجز کے سٹینڈرڈآئزڈ سائن بورڈز شامل ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے کہا کہ سرکاری کالجوں میں طلباء و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

طلباء وطالبات کی بہترین خطوط پر تعلیم و تربیت کرنا وقت کا تقاضا ہے اور طلباء وطالبات میں جذبہ مسابقت اور آگے بڑھنے کی صلاحیتیں پروان چڑھانا ہیں۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے مزید کہا کہ وال آف پرائیڈز بنانے کا مقصد کالجز کے سابقہ طالب علموں کی عزت افزائی ہے ، اس سے نئی نسل کو موٹیویشن ملے گا۔

جس سے اداروں اور سابقہ طالب علموں کے درمیان رابطے بحال ہوں گے۔ کلین گرین اور ہائی جین ڈرائیو سے ماحول خوبصورت اور صاف ستھرا ہوگا ، اور کلاس رومز کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے واش رومز میں بھی صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ کلین گرین اور ہائی جین ڈرائیو کے حوالے سے مانیٹرنگ کمیٹیز اور کلب بھی بنائے جائیں گے تاکہ تعلیمی اداروں میں صحت و صفائی پر عملدرآمد کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ ہر پندرہ دن بعد تمام کالجز میں یوم صفائی ستھرائی منایا جائے گا۔ صفائی ستھرائی میں بہترین پرفارمنس دینے والے کلاس فور کے ملازمین اور طلباء کو تعریفی لیٹر دئیے جائیں گےش اور ہر کلاس میں صفائی ستھرائی اور ہائی جین کے حوالے سے سمارٹ سٹوڈنٹس کا انتخاب کیا جائے گا۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ بورڈز پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہدایات درج کی جائیں گی۔

محمد الطاف بلوچ نے مزید کہا کہ اس طرح طلباءو طالبات میں سوچنے ، اظہار خیال کرنے ، تنقیدی، تجزیاتی اور برداشت کے حوالے سے موٹیویشن پیدا کی جائے گی اور طلباءو طالبات میں زبانی اور تحریری ابلاغی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے گا۔

طلباءو طالبات میں علمی اور باہمی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیتوں کو بہتر کیا جائے گا۔ طلباءو طالبات میں ہچکچاہٹ کو دور کر کے خود اعتمادی پیدا کی جائے گی۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے مزید کہا کہ طلباءو طالبات میں مختلف موضوعات اور مسائل پر بولنے، لکھنے، دلائل دینے اور دوسروں کو قائل کرنے کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے گا ، اور طلباءو طالبات کو مستقبل اور عملی زندگی کے چیلنجر سے نمٹنے کے لئے تیار کیا جائے گا ، جس سے سٹوڈنٹس میں ٹیم ورک اور لیڈرشپ کی صلاحیتیں پروان چڑھیں گی۔

انہوں نے تمام سرکاری کالجز میں سٹینڈرڈآئزڈ سائن بورڈز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی، ایک جیسے سائن بورڈز سے سرکاری کالجز کو پہچان ملے گی۔

سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے کہا کہر کالجز میں سمارٹ اور ہائبرڈ کلاس رومز بنائے جائیں گے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹریز ہائیر ایجوکیشن عطائ الحق، طارق محمود اعوان ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد سجاد جہانیہ، ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن شاہد ملک، ڈاکٹر عظیم قریشی، ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر فرید شریف، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ میاں نعیم عاصم ،سیکشن آفیسرز مہر ساجد اقبال ، سلمان اسلم بھٹی، پرنسپل گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ کالج علی سخنور اور اسسٹنٹ پروفیسر بلال فاروقی دیگر افسران، کالجز کے پرنسپلز بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button