Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : موسم گرما کی تعطیلات میں بجلی بچانے کےلئے تمام برقی آلات بند رکھنے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات آج سے شروع ہو جائیں گی جو 29 آگست تک جارہی رہیں گی، چھٹیوں میں بجلی بچانے کےلئے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ فیکلٹیز کے ڈین، ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس/سب کیمپس کے سربراہان موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اپنے دفاتر میں حاضر ہوں گے، ان کے ساتھ دفتری عملے کی کم از کم تعداد روٹیشن کی بنیاد پر ہوگی۔
اگر کوئی ڈین/سربراہ گرمیوں کی تعطیلات کا کچھ حصہ حاصل کرنا چاہتا ہے، تو وہ متبادل انتظامات کرنے اور وائس چانسلر سے پیشگی منظوری کے بعد ایسا کر سکتا ہے۔
چھٹیوں کے دوران تمام برقی آلات کو بند رکھنا ہوگا، تاہم لیبز کے لیے ضروری آلات چلتے رہیں گے، تمام ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بجلی بچانے کےلئے تمام تر اقدامات اٹھائیں ۔