Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نجی وسرکاری سکولوں میں خصوصی محافل منعقد کرانے کاحکم جاری

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر نجی و سرکاری سکولوں میں خصوصی محافل منعقد کرانے کاحکم جاری

تفصیل کے مطابق عید میلاد البنیﷺ کے موقع پر سکولوں میں خصوصی محافل منعقد کرانے کافیصلہ کیاگیا ہے، جس کےلئے مراسلہ جاری کردیاگیا ہے ۔

جس میں کہا گیاہے کہ ہر سال پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں عید میلاد النبی (ص) بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے،جیسے ہی ہم عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پرمسرت موقع کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

یوم ولادت کا دن ہمارے اپ کی تعلیمات پر غور کرنے اور ان کی تعظیم کرنے کا ایک مناسب موقع ہے یہ دن بہت اہمیت کا حامل ہے اس لئے 12 ربیع الاول، 2024 کو خصوصی مجالس کا اہتمام کیا جائے، پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں خصوصی مجالس کا انعقادکیا جائے گا ، جہاں طلباء اور اساتذہ قرآن پاک کی تلاوت، نعت اور درود شریف کی تعلیمات میں حصہ لے سکیں گے ۔

سکولوں میں سیرت البنی ﷺکے حوالے سے مقابلہ جات اور سیرت کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے، آپ ﷺکی زندگی اور تعلیمات پر سیمینار یا مباحثے کا اہتمام کریں۔

ان تقاریب کی تصاویر اور تفصیل 17ستمبرکو ووپہر دو بجے لاہور ارسال کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button