Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

سپیشل پروٹیکشن یونٹ اہم تنصیبات سمیت غیر ملکی انجینیئرز و غیر ملکی ہنر مند افراد کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ جنوبی پنجاب پولیس آفس قمر الزمان چودھری نے کہا ہے کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسر و جوان اہم شخصیات ،اہم تنصیبات سمیت غیر ملکی انجینیئرز و غیر ملکی ہنر مند افراد کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
جنوبی پنجاب پولیس آفس میں بھی ایس پی یو کے افسر اور جوان حفاظتی فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کی طرف سے ایس پی یو کے افسران اور جوانوں کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب پولیس آفس میں سیکیورٹی پر تعینات سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و جوانوں کے ساتھ،اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت اور اے آئی جی انوسٹیگیشن رانا اشرف کے ہمراہ کچھ وقت گزارتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایس پی یو کے جوانوں کے مسائل اور ضروریات بارے آگاہی حاصل کی، اور ان کے ساتھ چائے نوش کی۔
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد جوانوں کے حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض مزید مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت سے انجام دیں ۔

اس موقع پر اے آئی جی ڈسپلن لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران شوکت اور اے آئی جی انویسٹیگیشن رانا محمد اشرف نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن جوانوں کی تعلیمی قابلیت بہتر ہے ،وہ مزید اعلیٰ پوسٹوں کے لیے کوششیں کریں اور دیگر جوان بھی اپنی تعلیمی قابلیت کو بڑھائیں تاکہ عملی زندگی کے میدان میں بہتر مستقبل کے لیے آگے بڑھ سکیں۔

اس موقع سینئر سیکیورٹی آفیسر راؤ انتظار علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button