Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو پیکج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے رعایت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف سے سوا کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

اجلاس میں اتحادیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ غیر یقینی صورتِ حال سے ملک کو نکالا جائے۔

اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ سب کو بتا دیں کہ کوئی غیر یقینی صورتِ حال نہیں مدت مکمل کریں گے، دباؤ میں آکر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button