آفٹر نون سکولوں میں اساتذہ اور بچوں کی بوگس حاضری کو روکنے کے لئے نئی ہدایات

جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ آفٹر نون سکول میں تعینات معلمات اکثر بیشتر سکول نہیں جاتیں، ہو
گس حاضری لگائی جاتی ہے بچوں کی تعداد بھی بوگس ہوتی ہے۔
لہذا اس ضمن میں اے ای اوز اور فوکل پرسن کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ اے ای اوز ہفتے میں دوبار سکولوں کا وزٹ کرے گی جبکہ طلباء اور اساتذہ کی روزنہ کی بنیاد پر تصاویر سینڈ کی جائیں گی۔
اے ای اوز اپنی اپنی تحصیل کے آفٹر نون سکولز کا واٹس اپ گروپ بنائیں، جس میں آفٹر نون سکولز کی معلمات، متعلقہ ڈپٹی ڈی او اور فوکل پر سن معائنہ ٹیم منسٹر ایجو کیشن کو بھی شامل کیا جائے۔
تمام انٹر نون سکولز کی معلمات کو ایمر جنسی کی صورت میں رخصت اے ای اوز سے منظور کروانی ہو گی، لیٹ منظور شدہ رخصت قابل قبول نہ ہوگی۔
منظوری رخصت کا پرنٹ سکول میں موجود ہو یا ساتھی ٹیچر کے موبائل میں موجود ہونا ضروری ہے۔
سکولوں میں فرسٹ شفٹ والے ہیڈ ماسٹر یا ہیڈ مسٹریس جاتے ہوئے آفٹر نون سکول کی ہیڈ معلمہ کے ہینڈ اور کرکے جایا کرے گئی، ٹیب پر آفٹر نون کے تمام بچوں کا ڈیٹا موجود ہونا ضروری ہے، آفٹر نون سکول کا تمام ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونا ضروری ہے، جس میں معلمات کی حاضری رجسٹر ، چھٹیوں کا ریکارڈ ، طالبات کا حاضری رجسٹر ، پانی کا انتظام اور صفائی ستھرائی شامل ہے۔
آفٹر نون سکول میں زیر تعلیم طالبات کی تعلیمی حالت خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری اے ای اوز اور اور ہیڈ معلم اور ہیڈ معلمہ آفٹر نون سکول پر ہو گی۔