Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب میں صحت کا میگا پراجیکٹ نشتر ٹو تیزی سے تکیمل کی جانب گامزن

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں صحت کا میگا پراجیکٹ نشتر ٹو تیزی سے تکیمل کی جانب گامزن ہے اس خطے کے ہزاروں باسیوں کیلئے قائم اس مثالی طب گاہ کی جدید مشینری اور ٹیکنکل آلات مہیا کئے جاچکے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر ٹو منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

تعمیراتی ادارے آئی ڈیپ نے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ نشتر ٹو کا ایمرجنسی بلاک سٹرکچر دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا، جبکہ نشتر ٹو کی تکیمل سے ہزاروں شہریوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر ہونگی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیر میں ملتانی ثقافت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

جدید مشینری اور ٹکنیکل آلات کی خریداری مکمل ہوچکی ہے جس سے یہ منصوبہ بروقت مکمل ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button