Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان سٹیڈیم: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ؛ سپن بالرز کےلئے وکٹ کی تیاری، کنٹرول روم قائم، کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس

پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز، سپن بالرز کےلئے وکٹ کی تیاری، سیکورٹی کےلئے کنٹرول روم قائم ، میزبان کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس ۔

تفصیل کے مطابق پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز 17 جنوری سے شروع ہورہی ہے جس کےلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، شدید سردی اور نمی کے موسم میں کھلی جانے والی سیریز کےلئے سپن وکٹ بنانے کا عمل جاری ہے، جس کےلئے ’’گرین ہاوس‘‘ تکنیک استعمال کی جاری ہے، وکٹ کو ایک خیمے میں بند کرکے ہیٹرز سے سکھایا جارہا ہے، سرد موسم کی وجہ سے مصنوعی گرمائش پہنچائی جا رہی ہے، اندر ہیٹر چل رہے ہیں، بڑے بڑے پنکھے چلائے جارہے ہیں اور دن رات پچ کو خشک کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں جبکہ گراس فیلڈ پر اوس کی وجہ سے بڑے گہرے نشانات پڑ گئے ہیں، جس کی وجہ سے وکٹ کو سپن بنانے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے شہر اولیاء پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ڈپٹی کمشنر آفس میں سکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم م کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انکو نتظامات پر بریفننگ دی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور انتظامات پر بریفننگ دی اور بتایا کہ کرکٹ ٹیموں کی حفاظت کیلئے 4 سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، 28 کلومیٹر روٹ پر لائیٹس ،کیمرے اور پیچ ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیموں اور سٹیڈیم کی سیکورٹی کیلئے 5 ہزار سے زائد نفری تعینات کی گئے ہے۔ شہر اولیاء کے کرکٹ شائقین کو مثالی تفریحی ماحول فراہم کرینگے۔

علاوہ ازیں پاکستان کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ملتان سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، تمام 15 کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ)، نعمان علی، روحیل نذیر، ساجد خان، سلمان آغا نے بیٹنگ بالنگ اور ڈرل پریکٹس کی، تاہم اس موقع پر میڈیا سے بات چیت سے گریز کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں ٹیمیں آج صبح دس بجے سے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button