Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سپن ٹریکس پر کھیلنا چیلنجنگ ہے، پاکستان کی جیت پر خوشی ہوتی ہے، سعود شکیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر سعود شکیل نے پچ کا دفاع کیا اوذ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ "بورڈ پر اچھا ٹوٹل ہونے سے میچ پر کنٹرول حاصل کرنا آسان ہو جاتا ہے۔” سعود شکیل کا کہنا تھا کہ "اس کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہے، کیونکہ پیچ چیلنجنگ ہے، اور اس پر کھلاڑی پھنس رہے ہیں۔” وہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

سعود شکیل نے اپنی پرفارمنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، "میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ میری پرفارمنس سے ٹیم جیتے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "ٹیم رینکنگ بھی میٹر کرتی ہے اور یہ زیادہ اچھا ہوتا ہے کہ آپ کی پرفارمنس سے ٹیم جیتے اور رینکنگ بھی اوپر جائے۔”

پاکستانی بیٹر نے ٹاپ ٹین بیٹرز میں اپنی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "مجھے خوشی ہے کہ میں ٹاپ ٹین بیٹرز میں ہوں، اور یہ میرے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ کہ پاکستانی پچز کمال کی ہیں، شعیب اختر، انضمام الحق جیسے لیجنڈز انہی پچز پر تیار ہوئے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری میچ میں پیچ کی مشکلات پر بات کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا، "یہ پیچ بہت چیلنجنگ ہے، اس لیے بیٹرز کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "اگر ہم نے اس طریقہ کار کو اپنایا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ایسی پیچز تیار کرنی چاہیے تاکہ کھلاڑی اس طرح کی کنڈیشنز میں کھیلنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہوں۔”

نئے بال پر بیٹنگ کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "یہاں نئے بال پر بیٹنگ کرنا بہت مشکل ہے، لیکن ہمیں اس چیلنج کا سامنا کرنا ہے۔”

آخر میں سعود شکیل نے اس بات پر زور دیا کہ "ہمیں اس پیچ پر کھیلنے میں کوئی نقص نہیں نظر آتا۔ ہمیں اپنی جیت پر خوش ہونا چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے لیے
ان پیچز پر کھیلنا چیلنج ہے، لیکن ہمیں اپنی بہترین پرفارمنس کے ذریعے اس پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔”

یاد رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ پرسوں سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، سیریز میں پاکستان کے 0-1 سے برتری حاصل ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button