Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

متنازع بیان دینے پر ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے متنازع ردعمل دینے پر ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے فوری احکامات جاری کیے ، اور ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری کو اسٹیبلشمنٹ ونگ رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے متنازع ردعمل دینے پر سخت اظہارِناراضی کیا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی تحلیل پر ضمنی انتخاب کرانےکا بیان دیا تھا ، ترجمان نےالیکشن کمیشن کی منظوری کےبغیربیان جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کر رکھا ہے ، جس پر ان کی پارٹی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کی گئی ہے، سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبران اپنے استعفے جمع کروائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button