Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سکولوں کے لئے سپورٹس کیلنڈر جاری

محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کے سکولوں کے لئے سپورٹس کیلنڈر جاری کردیا۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ اعلیٰ حکام نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کے لئے سپورٹس کلینڈر کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق اگست میں ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن کے مقابلے ہوں گے ، ستمبر میں والی بال کے ، اکتوبر میں فٹ بال ، ریسلنگ ، کراٹے ، اور انٹر سکول مقابلوں کا ہفتہ منایا جائے گا، نومبر میں کرکٹ ، ہاکی، اتھلیٹکس ، انٹر تحصیل اور انٹر ڈسٹرکٹ مقابل ہوں گے ، دسمبر میں صوبائی سطح کے سپورٹس مقابلے ہوں گے ، جنوری میں باکسنگ ، کراٹے ، سکولوں کے سالانہ سپورٹس مقابلے ، فروری میں اتھلیٹکس ، رسہ کشی ، مارچ میں ہاکی ، فٹبال ، اپریل اور مئی میں ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹک کے دوبارہ مقابلے ہوں گے۔

ڈائریکٹر مانیٹرنگ سکولوں سے رابطے کے لئے فوکل پرسن کا کردار ادا کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button