مدارس کے طلباء کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کا احسن اقدام

ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف کی ہدایت پر مدارس کے طلباء کو کھیلوں کی طرف راغب کرنےکے سلسلہ میں جامعہ فاطمہ الزہراہ بلال چوک کے طالب علموں کو سپورٹس کمپلیکس ملتان میں مدعو کیا گیا۔
جہاں پران طالب عملوں کو مختلف کھیلوں کے میدانوں کی سیر کرائی گئی۔
ڈویژنل کوچ محمد جنید نے ان بچوں کو کھیل کی افادیت اور اس سے حاصل ہونے والےفواِئد کے بارے میں. تفصیلی بریفنگ دی۔
طلباء کے جوش و خروش قابل دید تھا۔
ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف کی ہدایت پر مدارس میں سپورٹس کی پرموشن کے لیے اس طرح کے بچوں کے دورہ جات منعقد کرتے رہیں گے، تاکہ ان کو بھی کھیلوں کے میدانوں کی طرف راغب کیا جاسکے۔
اس موقع پر بچوں کو مختلف کھیلوں کے حوالوں سے دلچسپ معلومات فراہم کی گئی، اور ان کے درمیان کرکٹ میچ بھی منعقد کرایا گیا، اور ان کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔