Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

یوتھ کو پروموٹ کرنے کےلئے کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے : فاروق لطیف

رواں سال مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان رواں سال مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کرے گا ،جن میں یوتھ کو پروموٹ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آئے ہوئے محمد جمیل کامران سابق ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان و سپورٹس آرگنائزر سے کیا۔

محمد جمیل کامران نے کہا کہ ملتان میں یوتھ کے پے تحاشہ ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے اتھلیٹکس، کرکٹ، بیس بال، اور فٹی کے مختلف مقابلہ جات کرائے جائیں گے، تاکہ نوجوان نسل کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

فاروق لطیف نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا مشن ہے کہ ہم نے کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہیں اور ہسپتالوں کو ویران کرنا ہے، اس سلسلہ میں یوتھ کی پرموشن کے لیے جو بھی پروگرام مرتب کیا جائے گا ہم اس کو مکمل سپورٹ کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد جمیل کامران کی سپورٹس کے فروغ کے لیے خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button