Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر

ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کے تہوار کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا آغاز ہوگیا۔

اس سلسلہ میں ملتان وہیل چیرز ہینڈ بال ٹیم اور فیصل آباد وہیل چیرز ہینڈ بال ٹیم کے درمیان تین میچوں کی سیریز کھیلی گئی، جس میں ملتان نے سخت مقابلے کے بعد فیصل آباد کی ٹیم کو شکست دی ۔

جبکہ کرسمس کے حوالے سے مسیحی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فٹبال کا میچ منعقد کیا گیا ،جس میں قائداعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو دو کے مقابلہ میں تین گول سے ہرادیا۔
اس موقع پر وومن کا ہینڈ بال میچ بھی منعقد کیا گیا اس موقع پر ایک رنگارنگ تقریب بھی منعقد کی گئی ۔

جس میں جمناسٹک اور ووینام شو کا اہتمام کیا گیا جس میں شریک کھلاڑیوں نے جمناسٹک کے شاندار مظاہرے کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔

اس موقع پر ایک سادہ پروقار تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ندیم قریشی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے پنجاب تھے ان کے ہمراہ رانا ندیم ۔چیرمین سپورٹس اینڈ کلچرل ۔عبیداللٰلہ انصاری سیکرٹری۔وومن ونگ کی گل نسرین۔ ۔بشپ لیو روڈرک پال ۔پادری اورنگزیب۔سوسائٹی فار سپیشل پرسن کی میڈم زاہدہ قریشی۔آصف اقبال۔رانا جہانزیب ۔رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ۔فاروق لطیف ڈی ایس او ملتان۔کوچز عدنان۔ناصر حسین۔جنید اقبال۔شاہد لطیف۔شائستہ قیصر موجود تھے۔

رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی خوشی اور مسیحی بھائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کی مناسبت سے یہ مقابلہ جات منعقد کرائے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو قائداعظم کی شخصیت سے روشناس کرایا جاسکے۔

ندیم قریشی پارلیمانی سیکرٹری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم جیسا لیڈر صدیوں میں ہیدا ہوتا ہے۔ان کی انتھک محنت اور لگن کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں اور انہی کے قول کے مطابق کہ پاکستان میں اقلیتوں کو خاص مقام حاصل ہوگا اور ان کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے سلسلہ میں مکمل آزادی حاصل ہوگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کرسمس کا تہوار کے موقع پر اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشی میں شامل ہوریے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر ہونے والی رنگارنگ تقریب کے منتظمین ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اس اہم دن کے حوالے سے کھیلوں اور جمناسٹک کے مظاہرے کراکے قائداعظم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تقریب کے اختتام پر مختلف مقابلہ جات میں کامیاب ہونے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے افراد اور آفیشلز میں میڈل و دیگر انفرادی انعامات تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button