Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں جاری سالانہ کھیل اختتام پذیر ہوگئے

کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج میں تدریسی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ جوانوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں جوانوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے کالج کے سالانہ کھیلوں کی اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کھلیوں اور کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور اس محکمہ کے کھلاڑی مختلف کھیلوں میں قومی ٹیم کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کر کے ہم معاشرے کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے کہا کہ پولیس کے محکمہ میں جسمانی مضبوطی اہمیت کی حامل ہے مضبوط جسم و مضبوط اعصاب کے حامل افسران اور جوان کسی بھی موقع پر بہترین کارکردگی کے حامل ہوتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی قوت برداشت میں اضافہ کا سبب ہیں اور نوجوانوں کو چاک و چوبند رکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے جوانوں کی تحریر اور تقریر کی صلاحیت کو بھی نکھارا جاتا ہے۔
سپورٹس ویک میں فٹبال،کرکٹ،والی بال، رسہ کشی،بیڈمنٹن،کیرم بورڈ،ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوئے نوجوان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے رہے۔
تقریب میں ڈی ایس پی شعبان محمود بھٹی،ڈی ایس پی فیاض سنپال، ڈی ایس پی منصور عالم خان،پی ایس او عبدالنعیم بھی موجود تھے کھلیوں کے اختتام پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج گوہر مشتاق بھٹہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button