Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : فارمیسی کا 5 روز سپورٹس گالا شروع

فیکلٹی آف فارمیسی ،بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتما م پانچ روزہ سپورٹس گالا شروع ہوگیاہے ۔

سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر کے ہمراہ کیا، اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔
ان سٹالز میں سرائیکی، پنجابی ، سندھی اور بلوچی کلچر کے سٹالز شامل تھے۔

سپورٹس گالا میں مختلف رنگارنگ ایونٹس منعقد کیے گئے۔

سپورٹس گالا میں مصر کے قدیم کلچر اور ثقافت کو بھی پیش کیاگیا۔

ان ایونٹس کو دیکھ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے مسرت کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمنصور اکبر کنڈی اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے اپنے خطاب میں فیکلٹی کی سپورٹس گالا منعقد کرنے کی اس کاوش کو سراہا۔ اور کہاکہ صحت مند معاشرہ کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں ضرور منعقد کی جانی چاہیے۔

سپورٹس گالا کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ سپورٹس گالا کے موقع پر ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر خضر عباس، ڈاکٹر فواد رسول، ڈاکٹر محمد حنیف، ڈاکٹر محمد عمران ، ڈاکٹر جہاں زیب مدثر،ڈاکٹر فرقان اقبال،ڈاکٹر فیصل عثمان، ڈاکٹر فاطمہ ثاقب، ڈاکٹر انیس الرحمان، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر بشری ناصر ، ڈاکٹر عنبرین علیم ، ڈاکٹر زکریا ، ڈاکٹر ماجد و دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button