Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں سپورٹس گالا جاری۔۔۔کھلاڑیوں کی شرکت

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری کی ہدایات کی روشنی میں ایمرسن یونیرسٹی کے پہلے سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقاریب چوتھے روز بھی جوش و خروش سے جاری رہیں۔
” ایمرسن سپورٹس گالا ویک ” ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی کے مطابق رسہ کشی اور کرکٹ میچ کے مقابلے شعُبہ سائیکالوجی، شعُبہ میتھ، شعُبہ اسلامیات ، شعُبہ آئی۔آر کے درمیان ہوئے۔

پہلے رسہ کشی مقابلے کے چیف گیسٹ چئرمین شعُبہ سائیکالوجی پروفیسر محمد احسان تھے۔
رسہ کشی کا یہ مقابلہ شعُبہ سائیکالوجی نے جیت لیا، اور رسہ کشی کے دوسرے مقابلہ شعُبہ اسلامیات اور شعُبہ آئی۔آر کے درمیان ہوا ،جو شعُبہ اسلامیات نے جیت لیا۔

اسی طرح دوسرے کرکٹ میچ شعُبہ آ۔ئی ۔آر نے پہلے کھیلتےہوئے 6 اوورز میں 77 رنز بنائے جوشعُبہ اسلامیات نے ہدف پورا کر کے 8 وکٹ سے جیت لیا۔

اسی طرح اگلے کرکٹ میچ میں شعُبہ میتھ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 اوورز میں 27 رنز کا ہدف دیا، جو شعُبہ سیکالوجی نے باآسانی ہدف پورا کرتے ہوئے 8 وکٹ سے یہ میچ جیت لیا۔

ڈائریکٹر سپورٹس گالا پروفیسر ظفر خان شیروانی، چئیرمین شعُبہ اُردو پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین بلوچ، پروفیسر ڈاکٹر سلیم اعوان ، پروفیسرشکیل صدیقی ، پروفیسر سلیم طارق ،چیئر مین شعُبی کمپیوٹر سائنس پروفیسر جاسم ،پروفیسر آفتاب خان خاکوانی، پرفیسر عاطف سہو، پروفیسر محمد فرمان،پروفیسر ملک محمد حسین، پروفیسر محمد اشرف ملک، اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے میچ جیتنے والے طلبا ء کو مبارک باد دی۔

آج 25 مارچ کو ہونے والے میچ شعُبہ فزکس ، شعُبہ کیمسٹری، شعُبہ ایجوکیشن اور شعُبہ کامرس کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button