Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں کھیلوں کے جاری میگا پراجیکٹ کو مکمل کرنے کا ٹاسک

نئے مالی سال کے آغاز سے قبل ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں کھیلوں کے جاری میگا پراجیکٹ کو مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

اس سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس ملتان کے یوتھ ہاسٹل کی تزئین و آرائش اور دیگر جدید سہولیات کی فراہمی ، فٹ بال گرائونڈ میں جدید طرز کی پویلین عمارت اور کمپلیکس میں پہلی مسجد کی تعمیر اگلے ماہ کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔

دریں اثناء ملتان فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد جاوید قریشی نے سپورٹس کمپلیکس ملتان کا دودہ کیا، اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف کے ہمراہ زیر تعمیر جدید فٹ بال پویلین اور یوتھ ہاسٹل میں فراہم کی گئی کا جائزہ لیا، اور نئی سہولیات کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی سے نوجوانوں کے صحتمندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں مدد ملے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button