Breaking NewsSportsتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس کے سامان کی تقسیم

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ہونہار کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس کے سامان کی تقسیم کی گئی ۔

امریکن تنظیم ڈی اے آئی کے اشتراک سے موصول ہونے والے سپورٹس کے سامان کی تقسیم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی ۔

وائس چانسلر نے کرکٹ، فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال اور بیڈ منٹن کا سامان فوکل پرسن سپورٹس فرحان میر، عابدہ خان کے حوالے کیا جو یونیورسٹی کے ہونہار طلبہ کے مابین تقسیم کریں گے۔

اس موقع پر ڈین ڈاکٹر محمد عزیر، ڈی ایس اے ڈاکٹر فواد رسول بھی موجود تھے ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کھیلوں کے فروغ کے لئے امریکن تنظیم کی جانب سے ملنے والے سامان کو خوش آئیند قرار دیا، اور کہا کہ یونیورسٹی کے ہونہار طلبہ اپنے ٹیلنٹ کو مزید فروغ دینگے اور یونیورسٹی میں کھیل کے میدان مزید آباد ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں