جنوبی پنجاب میں سپورٹس سکیموں کے لئے 55 کروڑ روپے مختص کر دیے گئے

صوبائی بجٹ 2025-26 کے اعداد وشمار کے مطابق ملتان ڈویژن میں منی سپورٹس کمپلیکس جلال پور پیر والہ کے لیے 7 کروڑ 99 لاکھ روپے پروٹوٹائپ جمنیزیم ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ ملتان کی تزین و آرائش کے لیے اٹھ کروڑ 48 لاکھ روپے رکھے گئے ہی۔
ملتان ہاکی اسٹیڈیم کی سیڑھیوں اور ٹوائلٹ بلاک کی تعمیر کے لیے چار کروڑ روپے، وہاڑی جمنیزیم کے کی تزین و آرائش کے لیے پانچ کروڑ 99 لاکھ روپے جلال پور پیر والہ میں جمنیزم کے لیے چار کروڑ 96 لاکھ روپے جبکہ جام پور کے پروٹو ٹائپ سٹیڈیم کی تزین و آرائش کے لیے چار کروڑ 94 لاکھ روپے۔
بہاولپور میں ہاکی سٹیڈیم کی کی تزین و آرائش کے لیے تین کروڑ روپے جبکہ ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور کے لیے 99 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسی طرح جنوبی پنجاب کے تین شہروں بہاول نگر، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں سپو ٹس کی مسنگ فیسلٹیز کی کو مکمل کرنے کے لیے چار کروڑ 58 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسی طرح بہاول نگر بہاولپور ڈیرہ غازی خان کو ٹ ادو، لیہ لودھراں ملتان مظفرگڑھ راجن پور اور وہاڑی میں سپورٹس اشیا کی فراہمی کے لیے چار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
لودھرا ں سپورٹس جمنیزیم کے لیے ایک ایک کروڑ 50 لاکھ روپے خانیوال سپورٹس سٹیڈیم کے لیے دو کروڑ روپے میلسی سپورٹس جمنیزیم کےلئے ایک کروڑ روپے اور بورے والا جمنیزیم کے لیے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔