Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں سپورٹس ویک کا انعقاد

کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان گوہر مشتاق بھٹہ کی ہدایات پر پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں جاری سپیشلائز کورس اور انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کے زیر تربیت پولیس افسران کی جسمانی نشونما اور استعداد کار میں اضافہ کے لیے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔

ان گیمز کے فائنل مقابلہ جات میں مہمان خصوصی سٹی پولیس آفیسر ملتان جناب خرم شہزاد حیدر تھے۔ ڈی ایس پی کینٹ ملتان محمد سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ان گیمز میں کرکٹ، رسہ کشی، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس اور کیرم بور ڈ کے کھیلوں کا انعقاد کیا گیاتھا۔

ہر ونگ سے 8/8ٹیمیں بنائی گئی، جس میں زیر تربیت تمام پولیس افسران نے بڑی گرم جوشی سے سپورٹس ویک میں حصہ لیا ۔

مختلف کھیلوں کے فائنل مقابلے ہوئے۔

جس میں جناح ونگ نے کرکٹ اور کیرم بورڈ، سر سید ونگ نے رسہ کشی،ایدھی ونگ نے بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس جبکہ لیڈیز نے کیرم بورڈ میں انٹر میڈیٹ کلاس کورس نے کامیابی حاصل کی۔

ڈی ایس پی شعبان محمود بھٹی، ڈی ایس پی محمد اقبال لاشاری اور دیگر جملہ پولیس افسران نے تمام میچز میں نگرانی کی۔

جیتنے والی ٹیموں میں مہمان خصوصی سٹی پولیس آفیسر ملتان اور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان نے ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

اس سپورٹس ویک میں زیرتربیت پولیس افسران کی شمولیت اور ان کے بلند حوصلہ بہت اہمیت رکھتا ہیں۔

پولیس افسران کے لیے ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button