سکواش کورٹ کو 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے سپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر اسکواش کورٹس کا دورہ کیا، اور عمارت کو 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہاسکوائش کھیلنے کیلئے کورٹس جولائی میں فنکشنل کردیے جائیں۔کسی نامور اسکوائش پلیئر کو مدعو کر کے منصوبے کی جانچ بھی کروائی جائے۔
نوجوان نسل کو کھیل کی طرف راغب کرنے کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اسکوائش مشکل ترین کھیل ہے ، جس میں فٹنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے ہے ، اسی لیے اس کھیل کی جانب بہت کم لوگ راغب ہوتے ہیں۔
مگر ساتھ ہی ساتھ سکواش وہ کھیل جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نصف صدی تک دنیا پر حکمرانی کی ،کھیلوں کی دنیا میں سے سکواش کانام نکال دے تو کچھ باقی نہیں رہ جاتا۔
پاکستان نے جہاں سکواش کے کھیل میں عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ، وہیں روشن خان اعظم خان جہانگیر خان جان شیر خان قمر زمان اور محب اللہ کے نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔
میڈیا، سول سوسائٹی کو اس کھیل کی پروموشن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ پاکستان اسکوائش کی فیلڈ میں اپنا اعزاز دوبارہ حاصل کرسکے۔
کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک کو بتایا گی کہ 26 ملین روپے کی سکیم میں 2 اسکوائش کورٹس،سروس باکس، ڈریسنگ رومز بنائے جارہے ہیں۔
اسکوائش کھیل سے متعلق تمام آئٹمز منگوائے جاچکے ہیں۔
علاوہ قزیں کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے جمنیزیم کی اپ گریڈیشن کیلئے سکیم بنانے کا بھی حکم دیا۔
ڈویژنل سپورٹس افسر رانا ندیم، ضلعی سپورٹس افسر فاروق لطیف،اسسٹنٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد آصف نے تفصیلی بریفنگ دی۔