Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاپولیشن ویلفیئر حکومت پنجاب کے زیر اہتمام فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ جاری

اے ڈی پی(ADP) سکیم کے تحت سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں Uplifting of Service Delivery Outlets and Interpersonal Communication کے موضوع پر تمام فیلڈ سٹاف کیلئے شروع ہونے والی ٹریننگ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ملتان ملک محمد حسن جو ٹرینر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں نے بتایا کہ تحصیل ملتان سٹی کے تمام سٹاف کی ٹریننگ چار بیچ میں مکمل ہو چکی ہے، جبکہ تحصیل صدر کے پہلے بیچ کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز تحصیل کمپلیکس ملتان صدر میں کیا جا چکاھے۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد اعوان نے ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا- انھوں نے ٹریننگ کے شرکاء سے بات چیت کی ، اور جاری ٹرینی شرکاء کیلئے انتظامات اور ٹریننگ کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تحصیل ملتان صدر کےچاروں بیچ مکمل ہونے کے بعد تحصیل شجاع آباد اور جلال پور پیر والا کے فیلڈ سٹاف کی متعلقہ تحصیل دفاتر میں ٹریننگ کروائی جا ئے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button